ملک کی 90 فیصد خواتین اور لڑکیاں اپنی زندگی میں کسی نہ کسی طور پر جنسی
ہراساں کرنے اور چھیڑ چھاڑ کا شکار ہوتی ہیں لیکن وہ اس کی شکایت پولیس سے
نہیں کرتی ہیں اور اس کے خلاف آواز بھی
نہیں اٹھاتی ہیں۔ خواتین کے تحفظ کے بارے میں کیئر انڈیا نامی ایک غیر سرکاری تنظیم کے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے۔ سروے کے مطابق 78 فیصد خواتین کو پولیس ہیلپ لائن کی معلومات بھی نہیں ہوتی ہے۔